سوئٹزر لینڈ میں حجاب پر پابندی کی تیاری! خلاف ورزی پر دینا ہوگا 82 ہزار روپے کا جرمانہ

   

حجاب کے خلاف ایران میں ہورہے احتجاج کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں بھی بڑی تبدیلی کے اشارے ہیں ۔ سوئٹزرلینڈ سرکار نے برقا بین قانون کے تحت اب اپنا چہرہ ڈھکنے کے جرمانہ کی تجویز تیار کی ہے ۔ جرمانہ کی رقم 900 پاونڈ یعنی تقریبا 82 ہزار روپے طے کی گئی ہے ۔ فی الحال سرکار نے مسودہ تیار کرکے اس کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں بھیج دیا ہے ۔ حالانکہ اس میں کئی رعایت بھی دی گئی ہے، جیسے پالیٹیکل کمپلیکس ، عبادت گاہ اور فلائٹ میں چہرہ ڈھکنے پر پابندی لاگو نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ صحت، سیکورٹی ، موسمی حالات اور مقامی رسم و رواج سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر چہرہ ڈھکنے کو مانا جائے گا ۔ آرٹ کی نمائش اور اشتہارات کو بھی چھوٹ دی گئی ہے ۔