سوئیز بینک کے اولین ڈاٹا میںبیشتر بند اکاونٹس کی تفصیل

   

جنیوا 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئیٹزر لینڈ کی جانب سے جاریہ ماہ جو بینک اکاونٹس ڈاٹا کا اولین حصہ جاری کیا گیا ہے ان میں بیشتر ایسے اکاونٹس ہیں جو کسی کارروائی کے خوف سے بند کردئے گئے ہیں۔ بینکرس اور ریگولیٹری عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ تاہم اس ڈاٹا میں ایسے تمام اکاونٹس کی تفصیلات اور فنڈز کے بہاو وغیرہ کی مکمل تفصیل پیش کی گئی ہے جو 2018 میں ایک بھی دن کارکرد رہے ہوں ۔ بینکرس نے یہ تفصیل بتائی ۔