سوئیڈن : لاک ڈاؤن میں توسیع‘ شہری سراپا احتجاج

   

اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی حکومت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے پر لاک ڈاو?ن میں 2ہفتے کی توسیع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومتی اقدامات پر مشتعل ہوکر شہریوں نے سخت احتجاج کیا۔ سوئیڈن کی سماجی امور کی وزیر لینا ہالینگرین نے کہا کہ ہمارے ہاں کورونا متاثرین کا ریکارڈ بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کو مزید 2ہفتوں کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔