سوائن فلو سے اموات کی تعداد 169

   

نئی دہلی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں سوائن فلو کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد رواں سال بڑھ کر 169 ہوگئی ہے جبکہ یہ وائرس سے 4,571 افراد متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے، راجستھان میں سب سے زیادہ 40 فیصد کیس درج ہوئے۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق راجستھان میں 1,911 کیس اور 75 اموات پیش آئے، گجرات (600کیس، 24 اموات)۔ دہلی میں 532 متاثر ہوئے، کوئی فوت نہیں ہوا۔