حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سوائن فلو مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ خرابی صحت کی بناء علاج کے لیے عثمانیہ دواخانہ سے رجوع ہونے والے مریضوں کی تشخیص کے بعد 5 مریضوں کو سوائن فلو لاحق ہونے سے متعلق مثبت رپورٹس آنے کی اطلاع ہے ۔ ڈاکٹرس نے ان مریضوں کا مختلف شعبہ جات میں علاج کرنے کے بعد تشخیص کے لیے نمونوں کو لیاب روانہ کیا تھا اور لیاب سے 5 مریضوں کو سوائن لاحق ہونے کی رپورٹس دستیاب ہوتے ہی ڈاکٹرس نے ان مریضوں کو فوری طور پر سوائن فلو کے خصوصی وارڈس میں منتقل کر کے سوائن فلو کا علاج شروع کردیا ہے ۔۔