سوائے ہوائی جہاز اور ٹرین کے تمام گاڑیوں کے لائسنس کی مالک

   

حیدرآباد۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) 72 سالہ ضعیف خاتون کئی اقسام کی گاڑیاں چلاتے ہوئے سب کے لئے مثالی بنی ہوئی ہے۔ کیرالا کے ارنا کولم ضلع سے تعلق رکھنے والی اس ضعیف خاتون کے پاس 11 اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔ کار، اور ٹرک ہی نہیں یوکلیرنس، کرینس بھی چلاتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس خاتون کا کوچی کے ٹوئم پاڈی میں ایک ڈرائیونگ اسکول ہے جہاں اس ضعیف خاتون نے سینکڑوں افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت دی ہے اور اب بھی دے رہی ہے۔ اس ضعیف خاتون نے بتایا کہ اگر اس کی عمر ساتھ دیتی تو وہ ہوائی جہاز کے پائیلٹ اور ٹرین کے لوکو پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کرتی ۔ مقامی عوام انہیں مانیماں کے نام سے بلاتے ہیں۔ سال 1991 میں شوہر کی حوصلہ افزائی سے اس خاتون نے کار چلانے کی تربیت حاصل کی۔ اس وقت گاؤں والوں نے اس کا مذاق اڑایا تھا جس کی پرواہ کئے بغیر اس نے ہمت و حوصلہ دکھاتے ہوئے تمام اقسام کے گاڑیاں چلانا سیکھ لیا تب کیرالا میں ہیوی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹس نہیں تھے۔ حکومت سے قانونی لڑائی لڑتے ہوئے وہ خود ہیوی وہیکل ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرچکی ہے ۔ ن