امراوتی (مہاراشٹرا) ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع امراوتی میں کل تین نقاب پوش موٹر سیکل سواروں نے سوابھی مانی پکشا مورشی کے امیدوار دیویندر بھوپر پر فائرنگ کردی۔ پو لیس نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے موقع پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ حملہ آوروں نے بھویر کو کار سے باہر نکالا اور زبردست پٹائی کردی، بعد ازاں کارکو آگ لگادی ۔ بھویر کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔