سواتی مالیوال کو بلیک میل کرنے کا الزام

   

کجریوال کیخلاف پھر سازش ، عآپ لیڈرآتشی کا دعویٰ
نئی دہلی : عام آدمی پارٹی لیڈر و دہلی ی وزیر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کرکے وزیر اعلیٰ کجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔دراصل مالیوال نے اروند کجریوال کے معاون بیبھو کمار پر مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ آتشی کا کہنا ہے کہ کمار کے ذریعہ مالیوال کے خلاف شکایت درج کرائے 24 گھنٹے ہو گئے ہیں اور پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولیس ’بی جے پی کا اسلحہ‘ ہے اور قومی راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب سے قبل کجریوال کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دہلی حکومت میں کابینہ وزیر آتشی نے میڈیا سے بات چیت میں الزام عائد کای کہ مالیوال پیر کے روز ملاقات کا وقت لیے بغیر وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش پر پہنچی تھیں۔ آتشی کا کہنا ہے کہ ’’وہ اندر کیوں گئیں؟ وہ ملاقات کا وقت لیے بغیر وزیر اعلیٰ کی رہائش پر کیوں پہنچیں؟ اس دن اروند کیجریوال مصروف تھے اور ان سے نہیں ملے۔ اگر وہ اس دن ان سے ملے ہوتے تو بیبھو کمار کے خلاف لگائے گئے الزام ان کے (کجریوال کے) خلاف لگائے جا سکتے تھے۔آتشی کا کہنا ہے کہ مالیوال کو بی جے پی نے اس ’سازش‘ کا چہرہ بنایا ہے۔ آتشی نے کہا کہ ’’بی جے پی کا ایک ’پیٹرن‘ ہے۔ پہلے وہ معاملے درج کراتے ہیں اور پھر لیڈروں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیتے ہیں۔