نئی دہلی ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ویمنس کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوام نے آج پولیس میں شکایت درج کرائی کہ انہیں ٹوئیٹر پر موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ سواتی نے حال ہی میں بعض موضوعات پر اظہار خیال کیا تھا جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسٹوڈنٹ صفورہ ذرگر کا موضوع شامل ہے ۔ وہ اینٹی سی اے اے احتجاجوں کے سلسلے میں جیل میں بند ہیں ۔ دہلی کمیشن کی سربراہ نے سائبر کرائم سیل سے اپنی شکایت میں کہا کہ انہیں ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر موت کی دھمکیاں وصول ہوئی ہیں ۔ کسی نامعلوم شخص نے انہیں ہلاک کرنے اور ان پر حملہ کرانے کی دھمکی دی ہے ۔ان کے خلاف فوری کارروائی ہونا چاہئیے ۔
