سواستک کے علاوہ دیگر نشان کو ووٹ تسلیم کرنے پر تنازعہ

   

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کی رائے شماری میں بیالٹ پیپر پر سواستک کے علاوہ دیگر نشانات کو بطور ووٹ تسلیم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر سنگل جج نے حکم التواء جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سنگل جج کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سنگل جج کے حکم التواء میں مداخلت سے انکار کردیا۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نریڈ میٹ بلدی حلقہ کا نتیجہ ہائی کورٹ کے حکم التواء کے باعث روک دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ چونکہ سنگل جج کے پاس زیر سماعت ہے ، لہذا اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے سنگل جج کو ہدایت دی کہ پیر کے دن الیکشن کمیشن کی درخواست پر پہلے سماعت کریں۔