کریم نگر۔حضورآباد حلقہ اسمبلی کے دائرے اختیار میں سواشکتی اداروں سے وابستہ خواتین کے لئے خود روزگار کے مواقع کیلئے رعایت پر قرضہ جات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ششانکا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔بروز منگل کلکٹر کیمپ آفس میں حضورآباد اسمبلی حلقہ کے دائرے اختیار کے سواشکتی اداروں سے وابستہ خواتین کے لئے خود روزگار کے مواقع یونٹوں کے قیام کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ خود روزگار یونٹوں کو مستحکم و مضبوط کرنے قرضہ جات کی منظوری کی ایس سی , بی سی , اقلیتی , ڈی آر ڈی اے , میپما پی ڈی , جی ایم ڈی آئی سی کے عہدیداران کو ہدایت دی۔ حضورآباد اسمبلی حلقہ میں 2 لاکھ کے اندرون قرضہ جات کو استری ندھی یا بینک لینکیج کے تحت قرض منظور کئے جائیں۔ 5 لاکھ تا 10 لاکھ لاگت کے یونٹوں کو پردھان منتری ایمپلائنمنٹ گیارنٹی پروگرام کے تحت منظوری کے لئے اقدامات کی ضلع انڈسٹری سنٹر کے جنرل مینیجر کو ہدایت دی۔ جاریہ ماہ کی 25 تاریخ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا , آندھرا بینک , یونین بینک , کے ڈی سی سی بینک , تلنگانہ گرامینا بینک عہدیداران کو خود روزگار یونٹ کی منظوری پر اجلاس کا انعقاد کرنے عہدیداران کو ہدایت دی۔ دیہاتوں کے تنہا , بیوہ خواتین کو زرعی و غیر زرعی یونٹ مرغی پالن , اچار کی تیاری وغیرہ کی منظوری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ حضورآباد اسمبلی حلقہ میں متعدد شعبہ جات کے ذریعہ رعایتی یونٹوں کی منظوری کے ہدف کی مکملی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
