سوال پوچھنے والی خاتون کو بینک ملازم نے تھپڑ رسید کردیا

   

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر کئی طرح کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔جن میں مختلف محکمہ جات کی ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی ہیں عہدیداروں کی فرائض میں لاپرواہی او ر بدعنوانی سے متعلق ہوتی۔ سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے دیکھ کر لوگ کئی باتیں کر رہے ہیں۔ بینک کا ایک ویڈیو ٹوئٹر پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ایک خاتون بینک ملازم کو مبینہ طور پر ایک کھاتے دار کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بینک کی خاتون ملازم کاؤنٹر پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ایک عورت ان کے سامنے شکایت کر رہی ہے۔ کچھ غلط پرنٹ جیسا معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔ خاتون بینک ورکر اسے مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ گاہک اس پورے واقعہ کی ویڈیو اپنے موبائل میں ریکارڈ کر رہی ہے۔ اس کے باوجود بینک کا ملازم کھاتے دار کو کافی دیر تک نظر انداز کرتی ہے دوسری طرف خاتون اکاؤنٹ ہولڈر مسلسل بولتی رہتی ہیں۔لیکن بینک ملازمہ اپنے کام میں مگن‘ رہتی ہے جسے اسے کچھ سنائی ہی نہیں پڑرہا ہو آخر کار بینک ملازم تیزی سے اٹھتی ہے اور خاتون کو تھپڑ ماردیتی ہے۔ اس پر دونوں کے درمیان شدید بحث ہوئی ہے۔ خاتون کو ہاتھ پر چوٹیں بھی آئی ہیں۔ ایک طرف خاتون ملازمہ لڑکی کو بدتمیز کہنے کے ساتھ ساتھ پولیس میں دینے کی دھمکی بھی دیتی ہے اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دیکھا جا رہا ہے اور لوگوں نے تمام بینک ملازمین کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔