سوامی اگنی ویش کے دیہانت پر پروفیسر کودنڈا رام کا اظہار تعزیت

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے بانی پروفیسر کودنڈا رام نے معروف سماجی جہد کار سوامی اگنی ویش کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوامی اگنی ویش کا دیہانت ملک میں عوامی احتجاج کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر غیر منقسم آندھرا پردیش این ٹی راما راو نے سوامی اگنی ویش کے مشورہ پر ہی دنیا کو ترک کرتے ہوئے مونک بننے کا فیصلہ کیا تھا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں بھی بیروزگار نوجوان احتجا جکرنے پر مجبور ہیں کیونکہ تشکیل تلنگانہ کے سات سال بعد بھی ریاستی حکومت انہیں روزگار دینے کے موقف میں نہیں ہے ۔