فیض آباد (یو پی) ضلع نظم ونسق نے شنکراچاریہ سوامی سوروپ آنند سرسوتی کے ایودھیا تک مجوزہ مارچ اور وہاں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے منصوبے کے پیش نظر شہر میں امتناعی احکام نافذ کردیئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (لا اینڈ آرڈر) پی ڈی گپتا نے کہا کہ بابری مسجد کے مقام کے قریب محصلہ متنازعہ علاقے میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے بعض تنظیموں کے اعلان کا نوٹ لیتے ہوئے ایودھیا میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکام لاگو کردیئے گئے ہیں۔ عارضی رام جنم بھومی مندر تک عوام کی رسائی کیلئے صرف ایک سڑک کے ذریعہ اجازت دی جائے گی اور اس مقام کو جانے والے تمام دیگر راستوں کو بند رکھا جائے گا۔