اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ پیر کو موریہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، ’’بیلٹ پیپر ووٹنگ میں سماج وادی پارٹی نے 304 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ بی جے پی کو صرف 99۔ لیکن ای وی ایم کی گنتی میں بی جے پی نے الیکشن جیت لیا، اس کا مطلب ہے کہ کوئی بڑا کھیل ہوا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ یوگی حکومت میں وزیر رہ چکے سوامی پرساد نے سیاسی حکمت عملی کے تحت الیکشن سے ٹھیک پہلے پارٹی ہی نہیں بدلی بلکہ اپنی روایتی سیٹ پڈراونا کو بھی چھوڑ دیا۔فاضل نگر سے الیکشن میں میدان میں اترے۔ یہاں انہیں بی جے پی کے سریندر کمار کشواہا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
