کشی نگر: بی جے پی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے سوامی پرساد موریہ کو فاضل نگر اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کے ساتھ ساتھ ایس پی کے سابق ضلع صدر اور بی ایس پی کے امیدوار محمد الیاس انصاری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ پسماندوں کی سیاست پر فخر کرنے والے اور خود کو ’نیولا‘ کہنے والے مسٹر موریہ نے اپنی روایتی سیٹ پڈرونا سے ہٹ کر فاضل نگر سے ٹکٹ لینے کو ترجیح دی تھی۔ اس کے پیچھے یہ بحث تھی کہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کنور آر پی این سنگھ کا سامنا کرنے سے کترارہے تھے ، فاضل نگر سے ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار سریندر کشواہا سے ہے لیکن ٹکٹ کٹنے سے ناراض ہو کر بی ایس پی میں شامل ہونے والے الیاس انصاری اب ہاتھی کے نشان کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں۔
