حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) سوتیلی بیٹی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں مائیلار دیو پلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گیارہ سالہ کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام کی تحقیقات کے بعد پولیس نے 50 سالہ عثمان علی کو گرفتارکرلیا۔ انسپکٹر مائیلار دیوپلی پولیس اسٹیشن مسٹر ستیا گوڑ نے بتایا کہ حسن نگر علاقہ کے ساکن ایک لڑکی نے اس کی چھوٹی بہن گیارہ سالہ لڑکی کے ساتھ سوتیلے باپ کی گری ہوئی حرکت کے خلاف شکایت کی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اس شخص سے جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور حسن نگر میں رہتے تھے۔ متاثرہ لڑکی کی چار بیٹیوں میں سب سے چھوٹی ہے۔ 8نومبر کو اس خاطی شخص نے گیارہ سالہ لڑکی پر شفقت بھرا ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے ساتھ دست درازی کی۔ لڑکی نے سارے واقعہ کی تفصیلات کو اپنی بڑی بہن سے بتایا تھا جس کی شکایت پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔