سوتیلی ماں نے چاقو اور بجلی کے کرنٹ سے بیٹے کو ہلاک کردیا

   

بغداد: عراق کے شہر بغداد میں ہولناک جرم پر مبنی واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عراقی نیٹ ورک فار وومن رائٹس نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بغداد میں ہفتہ کو ایک سات سالہ بچے کو اس کی سوتیلی ماں نے تشدد کرکے قتل کردیا۔نیٹ ورک نے بتایا کہ بغداد کے علاقے الخطیب میں موسی ولاء کو اس کی سوتیلی ماں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسے بجلی سے کرنٹ لگایا۔ پھر چھری اور نمک استعمال کی۔ اس کا سانس بھی بند کیا گیا۔سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں بچے کی تصاویر نے عراق بھر میں غصے کو بھڑکا دیا۔ خاص طور پر موسی کی لاش پر خونی تشدد کے نشانات نے لوگوں کو مزید مشتعل کردیا۔نیٹ ورک نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جرم میں ملوث خاتون کسی نفسیاتی یا ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں تھی۔