نئی دہلی۔ گزشتہ ایک دہائی سے قومی کشتی ٹیم کے کوچ کے عہدے پر فائزگرو ہنومان اکھاڑہ کے نامورکوچ سوجیت مان کو اس سال درون چاریہ ایوارڈ سے نوازے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے باہرکردیا گیا ہے ، جس سے وہ انتہائی مایوس ہیں۔حال ہی میں جب43 سالہ سوجیت کا نام دروناچاریہ ایوارڈکے لیے تجویزکیا گیا تو انہوں نے یہ ایوارڈ گرو ہنومان اور اپنے دادا کو وقف کیا تھا لیکن منگل کی رات جب وزارت کھیل نے باضابطہ طور پر ناموں کا اعلان کیا، تو ان کا نام ایوارڈکی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا جس انہیں کافی مایوسی ہوئی۔ جب ان سے دروناچاریہ ایوارڈ نہ ملنے کے سلسلے میں اپنے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہامیں بہت افسردہ ہوں۔