کولکاتا: عدالت کے حکم پر سی بی آئی نے سوجے کرشنا عرف بھدرا کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ وہ ہفتہ تک مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں رہیں گے ۔ عدالت کے حکم کے بعد سی بی آئی اہلکار بھرتی بدعنوانی کے ملزم سوجے کرشنا کو حراست میں لینے کیلئے جیل جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے عدالت نے بار بار سوجے کرشنا کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی تھی ۔ تاہم بیماری کی وجہ سے انہیں پیش نہیں کیا جا سکا۔ جیل انتظامیہ نے بتایا ہیکہ وہ بیمار ہیں۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ان کا ارادہ ہیکہ وہ کسی دوسرے ہاسپٹل میں ان کے صحت کی جانچ کرایا جائے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ سنٹرل گورنمنٹ اسپتال میں ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکتا ہے ۔سوجے کرشنا کے کیس کی سماعت منگل کو بیچار بھون کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں ہوئی۔ اسے ورچوئل میڈیم کے ذریعے سماعت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دے دی۔ تاہم سی بی آئی نے اس درخواست کی مخالفت کی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی بھی اسے اپنی تحویل میں چاہتی ہے ۔