رانچی، 12 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج مورہابادی، رانچی میں منعقدہ ‘ہر گھر سو دیشی، گھر گھر سو دیشی۔ وکست بھارت 2047’ میراتھن کے موقع پر موجود شرکاء، منتظمین اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام قومی شعور، خود کفیلی اور ملک کے جذبے کی علامت ہے ۔گورنر نے اس عوامی بیداری مہم کے انعقاد پر دفاع کے مرکزی وزیر مملکت سنجے سیٹھ کو دلی مبارکباد پیش کی اور تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے کہا کہ ‘ہر گھر سو دیشی’ کا یہ نعرہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے اُس خیال کو اپنانے کا پیغام دیتا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سودیشی اپنانا صرف کسی چیز کا انتخاب نہیں، بلکہ ملک کے تئیں عقیدت و وابستگی کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل عوام سے ‘ووکل فار لوکل’ بننے کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کا پیغام ہے کہ جب ہم اپنے ملک میں بنی ہوئی اشیاء کو ترجیح دیتے ہیں، تو ہم صرف کسی پروڈکٹ کی نہیں، بلکہ اپنے ملک کی محنت، ہنر اور وقات کی حمایت کرتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ”سودیشی اپنانا، ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے اور یہی ‘وکست بھارت @2047’ کا راستہ ہے ۔” یہ میراتھن اسی جذبے کی جیتی جاگتی مثال ہے ، جہاں ہر قدم دیسی، صحت اور خودداری کی سمت میں بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں کے لوگ اس مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے ‘ووکل فار لوکل’ کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور دیسی مصنوعات کو اپنا کر خود کفیل اور وکست بھارت کے قیام میں اپنا رول ادا کریں۔