نئی دہلی۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اڈوانی کے ساتھ خود ان کی پارٹی نے جو برا سلوک کیا، اس پر راہول گاندھی کے تبصرہ پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سشما سوراج نے صدر کانگریس سے کہا کہ وہ اپنے تبصروں میں بعض ’آداب‘ کا لحاظ کریں۔ راہول نے مودی پر الزام لگایا تھا کہ وہ اڈوانی کی توہین کررہے ہیں اور گرو کی توہین ہندو مذہب کی تہذیب میں شامل نہیں ہے۔ اس پر سشما نے کہا کہ اڈوانی ہمارے والد کی طرح ہیں۔ راہول کے الفاظ سے ہمیں تکلیف پہنچی۔ اپنی تقریروں میں بعض اصولوں اور’آداب‘ کا خیال رکھیں۔