شیمکینٹ (قازقستان)، 20 اگست (آئی اے این ایس): ہندوستانکے شوٹرز سوربھ چودھری اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی سروچی اندر سنگھ نے ایشین شوٹنگ چمپئن شپ میں 10 میٹر ایر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔ انہوں نے چائنیز تائی پے کی جوڑی کو شکست دی۔ سوربھ اور سروچی نے تائی پے کے لیو ہینگ۔ یو اور ہسیہ شیانگ۔ چن کو17-9 کے فرق سے شکست دی۔ ایران کی ہانیہ رستمیاں اور وحید گلخندان نے ویتنام کے تھوئے ٹرانگ نگین اور کانگ منہ لائی کو شکست دے کر دوسرابرونزجیتا، جبکہ ساؤتھ کوریا نے فائنل میں چین کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 578 پوائنٹس بنائے۔ سروچی نے 292 اور سوربھ نے 286 اسکور کیا، جس کے بعد وہ آٹھ ٹیموں کے میڈل راؤنڈ میں پانچویں نمبر پر پہنچے۔