سورت (گجرات): کل بروز جمعہ کو پیش آئے شہر کی عمارت میں خوفناک آگ کے باعث ۰۲ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس عمارت میں موجود کوچنگ سنٹر کے طلبہ بھی اس آگ کی زد میں آگئے۔ کچھ طلبہ اپنی جان بچانے کیلئے بالائی منزل سے کود پڑے۔ پولیس نے اس کامپلکس بنانے والے بلڈرس اور کوچنگ سنٹر کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا۔ یہ کیس آئی پی سی سیکشن 304اور 114کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سرتھانہ پولیس اسٹیشن نے کی ہے۔
وزیر اعلی گجرات وجئے روپانی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مہلوکین کے ورثاء میں چار چار لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس افراد اپنے جانیں کھوچکے ہیں۔ ان میں کئی طلبہ بھی شامل تھے۔ جنکی عمریں بیس سال کے اندر ہیں۔ وزیر اعلی روپانی نے کہا کہ ہم نے شہری ترقی وزیر مکیش پوری کو ہدایت دی کہ جلد سے جلد تحقیقات کر کے رپور ٹ پیش کریں۔
Deeply saddened by the news of Surat fire tragedy. Instructed officials to do needful. My prayers are with all those affected. May those who have been injured recover at the earliest. I pray for the departed souls. Om Shanti.
— Vijay Rupani (@vijayrupanibjp) May 24, 2019