سورت(گجرات): ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے بڑھتے کیسس میں عوام نے ماسک کو اپنے اوپر لازم کرلیا ہے اور اسے ضروری اشیاء میں شامل کرلیا ہے۔ بازاروں میں نت نئے ڈیزائن کے ماسک آرہے ہیں۔اب خبر آئی ہے کہ گجرات کے شہر سورت میں ہیرے کے تاجروں نے ہیروں سے جڑے خوبصورت ماسک تیار کررہے ہیں جس کی قیمت1لاکھ روپے سے لے کر 4 لاکھ روپے تک ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے موقع پر ان ماسکوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
सूरत :
हीरा कारोबारियों ने हीरे के मास्क बनाये है।खासकर शादी में कुछ अलग दिखने के लिए यह मास्क काफी मददगार साबित होंगे।
शादी में जोड़े के लिए भी डायमंड से बने मास्क उपलब्ध है।
मास्क की कीमत 1 लाख से 4 लाख रुपये है।@Smita_Sharma @maryashakil @nistula @raydeep pic.twitter.com/LlleiFeIzC
— Janak Dave (@dave_janak) July 9, 2020
ایک جیولری شاپ کے مالک دیپک چوکسی نے بتایا کہ ہیروں کے ماسک کا خیال اس وقت آیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اختصار کے ساتھ گھروں میں ہی شادی کی تقاریب منعقد کررہے ہیں۔ اسی دوران میری دکان پر ایک شخص آیا اور کہا کہ اس کے گھر میں شادی ہے اس موقع پر دلہا دلہن کو دینے کیلئے ایک انوکھا ماسک تیار کیا جائے۔اس کے بعد ہم نے ہیروں کا ماسک تیار کیا۔ ان ماسک میں سونے کے ساتھ اصلی ہیرے اور امریکی ہیرے استعمال کئے گئے ہیں۔ کچھ دن قبل پونہ کے شہر میں ایک شخص نے تقریبا تین لاکھ روپیو ں کا سونے ماسک تیار کروایا تھا۔