سورت ۔6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان سورت میں سرکاری دواخانہ میں برسرخدمت خاتون ڈاکٹر کو اُس کے محلہ میں پڑوسی نے وائرس پھیلنے کے اندیشے پر ہراسانی کا نشانہ بنارہا ہے ۔ وہ زور دے رہا ہے کہ ڈاکٹر محلہ سے چلی جائے۔ ڈاکٹر کی شکایت ہے کہ اُسے مارپیٹ بھی کی گئی ۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہے جس میں پڑوسی شخص کو ڈاکٹر کو ڈراتے دھمکاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سورت کے علاوہ بھی ملک کے مختلف مقامات سے اس طرح کی خبریں آرہی ہیں کہ طبی عملے کو اُن کے علاقوں میں پڑوسی پریشان کررہے ہیں کیونکہ اُنھیں اندیشہ ہے کہ ان کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے ۔