سورت میں موبائل ٹاور پر سروس کرنے چڑھے شخص کی موت

   

سورت: گجرات میں سورت شہر کے پانڈیسرا علاقے میں ایک موبائل ٹاور پر سروس کرنے چڑھے ایک شخص کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ بھیستان فائر بریگیڈ روڈ پر ہفتے شام ایک کمپنی کے موبائل ٹاور پر سروس کرنے چڑھے سوشانت دے رائول(21) کی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے یہ فائربریگیڈ اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس کی لاش کو ٹاور سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔