سورت میں 14منزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو

,

   

سورت، 21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے سورت شہر میں منگل کو ایک کثیرمنزلہ عمارت میں لگی زبردست آگ پر 11گھنٹے گزرجانے کے باوجود فائر بریگیڈ عملہ قابو نہیں کرسکا ہے ۔ڈویزنل فائر افسر اشوک آر سالونکے نے بتایا کہ شہر کے کڈودرا علاقہ میں پونا۔کنبھاریا روڈ پر واقع14منزلہ تجارتی عمارت رگھوویر سلیم کپڑا مارکٹ میں آگ لگنے کی اطلاع صبح پونے چار بجے ملی۔ جہاں 70سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ 300سے زیادہ عملہ آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے ۔