سورج برجاٹیا کوسلمان خان کی جگہ نیا پریم مل گیا

   

ممبئی ۔ فلم میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ویوا اور پریم رتن دھن پایو جیسی سوپر ہٹ فلموں کے مرکزی اداکارکا نام پریم تھا۔ سلمان خان نے چار فلموں میں پریم اور شاہد کپور نے ایک فلم میں پریم کا کردار ادا کیا۔ سورج برجاٹیا اپنی فلموں میں ہمیشہ اپنے مرکزی اداکارکو پریم کا نام دیتے ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ انہیں اپنی اگلی فلم کے لیے ایک نیا پریم مل گیا ہے۔ سورج برجاٹیا کی اگلی فلم ہندوستانی ثقافت سے بھرپور ہوگی جس کے لیے ایک نوجوان اداکار کی ضرورت ہے۔ اس کردار کے لیے آیوشمان کھرانہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور وہ سورج برجاٹیا کی اگلی فلم کے پریم ہوں گے۔