واشنگٹن : کائنات میں ایک نیا بلیک ہول تلاش کیا گیا ہے جو سورج سے 142 گنا بڑا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بلیک ہول کا مکمل جائزہ لیا ہے۔ تقریباً 7 ارب سال قبل دو بلیک ہولس آپس میں ٹکرائے تھے جس کے بعد ایک بلیک ہول بنا جو سورج سے تقریباً 142 گنا بڑا تھا ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق کائنات میں اب تک کا سب سے بڑا زوردار اور ہیبتناک ٹکراؤ تھا۔
