ممبئی۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سورو گنگولی نے صدر بی سی سی آئی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے لیکن وہ جولائی 2020ء کے ختم تک اپنے عہدہ سے رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے دستور کے مطابق اس کا انتظامیہ صرف 6 سال کیلئے کام کرسکتا ہے جبکہ گنگولی گذشتہ پانچ سال سے کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔