سورگم روی ‘ حضور آباد سے امکانی ٹی آر ایس امیدوار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 29 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر و صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چندر شیکھر راو ایسا لگتا ہے کہ حضور آباد ضمنی انتخاب کیلئے اپنی پارٹی کے امیدوار سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں۔ آثار و قرائن کے مطابق کانگریس لیڈر سورگم روی حضور آباد ضمنی انتخاب کیلئے کے سی آر کا انتخابہوسکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سورگم روی کانگریس میں ہیں اور وہ بہت جلد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے ٹی آر ایس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹی آر ایس ٹکٹ کے حصول میںسورگم روی کو دوسرے خواہشمندوں کے مقابلہ میں تقویت حاصل ہے ۔ وہ گذشتہ تقریبا ایک دہے سے تلنگانہ پردیش کانگریس کے آرگنائزنگ سکریٹری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایس روی جمعہ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی موجودگی میںپرگتی بھون میں ٹی آر ایس میں شامل ہونگے ۔ ان کے ساتھ سابق وزیر ای پیدی ریڈی بھی ہونگے ۔