سوریاونشی اپنے بڑھتے وزن کو کم کرنے کے خواہاں

   

لندن۔17 جون (ایجنسیز) ۔پچھلے کچھ مہینوں سے پورا ہندوستان اس14 سالہ ہونہار کرکٹر ویبھو سوریاونشی کے بارے میں بات کررہا ہے۔ فی الحال ویبھو سوریاونشی انگلینڈ میں ہیں۔ وہ ہندوستانی انڈر19 ٹیم کے ساتھ سیریزکھیلنے کے لیے وہاں گئے ہیں، جو 27 جون کو شروع ہونے والی ہے لیکن، یہاں سوال اس سیریز یا انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی بار ان کے کھیلنے کا نہیں ہے۔ بلکہ اس خوراک کے بارے میں ہے جو وہ ان دنوں فالوکررہے ہیں۔ ویبھو سوریاونشی کا تازہ ترین ڈائٹ پلان ان کے والد نے بتایا ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کرنے والا ہے۔ویبھو سوریاونشی کو ہمیشہ سے چکن اور مٹن کھانے کا شوق رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں لٹی چوکھا بھی بہت پسند ہے۔ لٹی چوکھا بہار سے تعلق رکھنے والے تقریباً ہر شخص کی پسندیدہ غذا ہے لیکن اگر والد سنجیو سوریاونشی کی مانیں تو ویبھو سوریاونشی اب لٹی چوکھا نہیں کھاتے ہیں۔ یہ بات ویبھو کے والد نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ سنجیو سوریاونشی نے کہا کہ ویبھو سوریاونشی کا ڈائیٹ پلان اب بہت متوازن ہے۔ اب وہ متوازن خوراک لیتا ہے، جس میں لٹی چوکھے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ویبھو کے والد نے اس متوازن غذاکی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ویبھو کا وزن بڑھنے کا خطرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں اسے کنٹرول میں رکھنے کے لیے متوازن غذا پر عمل کرنا ضروری ہے۔