سوریاپیٹ۔ ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے منعقد شدہ ٹی ای ٹی امتحانات کا 60 فٹ روڈ پر واقع کاکتیہ کانسیپٹ ہائی اسکول اور زیڈ پی ہائی اسکول میں قائم مراکز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے امتحانی مرکز کے تمام امتحانی ہالوں میں جاکر جانچ کی۔ انہوں نے سنٹر پر انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 58 مراکز میں سے 11707 امیدواروں نے TET I کے پیپر امتحان میں شرکت کی جبکہ 11701 امیدواروں نے امتحان دیا،۔ کلکٹر نے اس موقع پر کہا کہ کہیں بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور ٹیسٹ پرسکون ماحول میں ہوئے ہیں۔ آر ڈی او راجندر کمار، ڈی ای اے اشوک، پولیس، محکمہ تعلیم کے عملہ اور دیگر موجود تھے۔