نئی دہلی، 18 جون (پی ٹی آئی)۔ ہندوستانی ٹی20 کپتان سوریا کمار یادو ہرنیا کے علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایک ماہر سے مشورہ کریں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو ان کا آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔33 سالہ سوریا کمار یادو نے حالیہ آئی پی ایل سیزن میں ممبئی انڈینز کے لیے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 700 سے زائد رنز بنائے تھے، اور اس کے فوراً بعد ممبئی پریمیئر لیگ ٹی20 میں بھی حصہ لیا تھا۔سوریا کمار اس ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہے جو اس وقت انگلینڈ میں ٹسٹ سیریز کیلئے ہے۔