کینبرا،29 اکتوبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹی 20 کپتان سوریہ کمار یادیو نے ٹی 20 کرکٹ میں 150 چھکے مکمل کر لیے ، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے روہت شرما کے بعد صرف دوسرے اور مجموعی طور پر پانچویں ہندوستانی بیٹر بن گئے ۔ سوریاکمار نے آج یہاں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ روہت 159 میچوں میں205 چھکوں کے ساتھ جدول میں سرفہرست ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم91 میچز،187 چھکے دوسرے ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل122 میچز،173 چھکے تیسرے اورانگلینڈ کے جوس بٹلر144 میچز،172 چھکے چوتھے نمبر پر ہیں۔ سوریاکمار نے اپنے91 ویں میچ میں150 چھکے لگائے ۔