سوریا پیٹ میں ترقیاتی پروگرامس کا جائزہ

   

یکم ڈسمبر تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
سوریاپیٹ: ضلع کا ماسٹر پلان تیار کرنے کیلئے ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے ضلع کے مختلف ڈویڑن کی تفصیلات، ترقیاتی پروگرامس اور آئندہ کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلی تجاویز کو یکم ڈسمبر تک پیش کرنے کی متعلقہ محکمات کے عہدیداران کو ہدایت دی۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کے ماسٹر پلان سے متعلق منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر فار سمبیوسیس آف ٹکنالوجی انوائرمنٹ مینجمنٹ، ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے ضلع کا ماسٹر پلان تیار کرنے کیلئے ضلع میں مختلف محکموں کے تحت کی گئی ترقیاتی پروگرامس اور مستقبل میں کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات کو یکم ڈسمبر تک پیش کرنے کا متعلقہ ضلعی عہدیداران کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر سوریاپیٹ پدماجہ رانی، میونسپل اسسٹنٹ ڈائیریکٹر راہول، ایکزیکٹیو انجینئر درگاہ پرساد، سنٹر فار سمبیوسیس آف ٹکنالوجی انوائرمنٹ مینجمنٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس سریکر، درگاہ پراساد، ضلعی عہدیداران اور دیگر شامل تھے۔