گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دو لڑکے پکڑے گئے، موٹر سیکلوں کے سرقہ کا اعتراف، ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس
سوریاپیٹ: 30۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوریاپیٹ ضلع پولیس نے دو علحدہ علحدہ کیسوں میں مجرمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے سونا اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیا۔ ایس پی ضلع سوریاپیٹ راجندر پرساد آئی پی ایس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 14 لاکھ مالیت کا تولہ سونا ضبط کیا گیاہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ویمولا کوٹیش، کرشناوینی اور جی کوٹیش نے نیریڈوچرلہ میں ، نکریکل میں، حضور نگر میں، چوری کیا گیا سونا داسرام گاؤں میں رکھا اور وہ سونا وجئے واڑہ میں بیچ دیا۔جب یہ تینوں حضور نگر پرانے بس اسٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہے تھے، گشت پر مامور حضور نگر ایس آئی نے گرفتار کر لیا۔ ویمولا کوٹیش، اس کی بیوی کرشناوینی اور اس کا سسر چوکا کوٹی گنجا کوٹی۔ پوچھ گچھ پر انہوں نے چوری کا اعتراف کرلیا۔ ویمولا کوٹیش نے اس سے قبل نکیریکل، نارکیت پلی، کٹنگور، ڈنڈی، میریالاگوڈا، ہالیا، ویلیگونڈا، اچمپیٹ، بھواناگیری، وڈاپلی، گڈی پلی، گرومپوڈو، ادیبتلا، کونڈاملے پلی علاقوں میں 2010 سے کئی چوری کی ہیں۔ 2014 میں، اس نے کرشناوینی سے شادی کی اور اس کے ساتھ حالیہ میں چوری کی، حالیہ پولیس نے انہیں پکڑ کر جیل بھیج دیا۔ جیل سے رہائی کے بعد پرانی روش پر چلتے ہوئے چوریاں شروع کیں۔ملزمان سے 27 تولے سونا برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔موٹر سائیکلوں کی چوری کے متعلق ایس پی راجندر پرساد نے بتایا کہ گاڑیوں کو چوری کیا جا رہا ہے اور شناخت مٹانے کے لئے سٹیکرز پر سیاہ رنگ کا چھڑکاؤ اور مختلف تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ سوریا پیٹ ٹاؤن پولیس آج گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی تو ایک مشکوک لڑکے کی گاڑی کو چیک کیا گیا اور پرمٹ کے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی نے بتایا کہ گاڑی چوری کی پائی گئی مزید تحقیقات پر 12 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ 30.12.2022 کی صبح، ٹاؤن پولیس اسٹیشن، سوریا پیٹ ٹاؤن کے تحت کھمم چوراہے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، ایک دو پہیہ گاڑی (اسپلینڈر پلس) پر سوار ایک لڑکے کو روکا گیا اور اس کے کاغذات دکھانے کو کہا، لیکن اس کے پاس کاغذات نہیں تھے۔ سختی سے پوچھ تاچھ پر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے موتے اور چیوملہ میں اپنے دوست کے ہمراہ 7 دو پہیہ گاڑیاں چوری کی ہیں اور باقی 5 دو پہیہ گاڑیاں اکیلے چوری کی ہیں۔ فی الحال اس کا دوست چوٹ اپل تھانے کے حدود میں ڈکیتی کے مقدمہ میں سیدآباد بوائز ویلفیئر ہوم میں ہے۔ یہ دونوں ماضی میں گانجہ کیس میں بھی ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے 12 دو پہیہ گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور لڑکے کو اپنی تحویل میں لے کر بوائز ویلفیئر ہوم بھیج دیا۔