سوریا پیٹ میں معمر شخص کا بے دردانہ قتل

   

سوریا پیٹ ۔ 30 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سوریا پیٹ میں ایک معمر شخص کا بے دردی سے قتل کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب جی ایلیا 75 سالہ ساکن رتنا پورم منڈل و ضلع سوریا پیٹ کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ۔ رورل پولیس نے پہونچ کر پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قاتل کی تلاش شروع کردی اور قتل کی وجہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔