سوریا پیٹ میں کیمیکل اور رنگوں سے تیار کردہ چائے کا پاؤڈر ضبط

   

Ferty9 Clinic

سی سی ایس اور ٹاؤن پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 16 افراد کی گرفتاری ، ضلع ایس پی کا انکشاف

سوریاپیٹ: سوریا پیٹ ضلع پولیس نے خطرناک کیمیکل اور رنگوں سے تیار کردہ 22.5 لاکھ روپے مالیت کا 45.5 کوئنٹل جعلی چائے کا پاؤڈر ضبط کیا۔ ضلع ایس پی راجیندر پرساد نے ضلع پولیس دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات کا انکشاف کیا۔ مصدقہ اطلاع پر، سی سی ایس اور سوریا پیٹ ٹاؤن پولیس نے 3 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور تین مقامات پر مشترکہ چھاپے مارے اور چارافرادکوگرفتارکیااور مہلک جعلی چائے کا پاؤڈر ضبط کیا اور 16 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں سوریا پیٹ سے 10 اور دیگر اضلاع سے چھ افراد شامل ہیں۔دیگر علاقوں کے دیگر 8 افراد مفرور ہیں، ہم نے متعلقہ اضلاع کی پولیس کو اطلاع کر دی ہے اور وہ انہیں بھی گرفتار کر لیں گے۔ایس پی راجندر پرساد نے انتباہ دیا کہ ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فراہم کرکے عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ لوگوں کو ہوشیار رہنے اور جعلسازی کے بارے میں اطلاع دینے کی ضرورت ہے۔سوریا پیٹ ضلع پولیس نے ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر فروخت کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ چار افراد کی شناخت رچاکونڈا انیل، پوکالا رمیش، سوریا پیٹ ٹاؤن کے برلا ونے کمار اور مشرقی گوداوری ضلع کے راولاپلیم کے سروما سرینواس کے طور پر کی گئی ہے۔ راجمندری میں جگنادھا وینکٹ ریڈی نے سرینواس کے ذریعے کم قیمت پر ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر خریدنے کا اعتراف کیا۔اس کے بعد، ایک ٹیم نے راچہ کنڈہ انیل کے اعتراف پرراجمندری میں کرشنا چیتنیا چائے پاؤڈر میں ملاوٹ کرنے والے گھر پر چھاپہ مارااورکرشناچیتنیاکوگرفتارکرکے اس کے پاس سے ملاوٹ میں استعمال ہونے والا مہلک کیمیکل ٹارٹرازین اور 12کئنٹل ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ دوسری ٹیم کے ساتھ پوکالا رمیش کے مطابق، وجئے واڑہ میں کامیشوارا راؤ سے تعلق رکھنے والے چائے کے پاؤڈر کی ملاوٹ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اس کے پاس سے 9.80 کوئنٹل ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر اور مہلک کیمیکل ڈائی ضبط کی گئی جو آٹے میں ملاوٹ کیلئے استعمال کی گئی تھی۔ راجمندری میں جگنادھام وینکٹ ریڈی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 23 کوئنٹل ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر ضبط کرنے اور 23 کوئنٹل ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر ضبط کرنے کا اعتراف کیا، سوریا پیٹ کے رامو ، تھوٹا وینکٹیشور ، راجو، سنتوش، راجیش، سمپت، لکشمیا، رمیش، انیل، ونے کوجو ملاوٹ شدہ چائے کے پاؤڈر کی سپلائی کر رہے تھے، حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ملاوٹ شدہ چائے کا پاؤڈر بھاری مقدار میں ضبط کیا گیا۔گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔سی سی ایس سی آئی، نرسمہا، ان کا عملہ اور سوریا پیٹ ٹاؤن سی آئی انجنیلو کلیدی کردار ادا کیا ایس پی راجندر پرساد نے ستائش کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ریتی راج، ڈی ایس پی موہن کمار، فوڈ انسپکٹر کرشنا مورتی، سی آئی انجنیلو، سی سی ایس انسپکٹر نرسمہا، ایس بی سی آئی سرینواس و دیگر موجود تھے۔