دبئی ۔ہندوستان کے سابق بیٹسمین اور اب ایک معروف براڈکاسٹر سنجے منجریکر نے تین کرکٹرز کو منتخب کیا جو ممکنہ طور پر ویراٹ کوہلی کی جگہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان بن سکتے ہیں۔ کوہلی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ آئی پی ایل کا موجودہ ایڈیشن بطور آر سی بی کپتان ان کا آخری ایڈیشن ہوگا۔ ہندوستانی کپتان جنہوں نے اکتوبر ۔ نومبر میں ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، تاہم یہ واضح کردیا ہے کہ وہ آر سی بی کے لئے ایک کھلاڑی کے طور کھیلتے رہیں گے ، جس فرنچائز کی وہ 14 سال سے نمائندگی کر ر ہے ہیں ۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کوہلی سے آر سی بی کی کپتانی سنبھالنے کے ممکنہ امیدواروں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں لیکن مانجریکر کو لگتا ہے کہ تھنک ٹینک کو مستقبل دیکھنا ہوگا اور کسی ایسے کھلاڑی کو کپتان مقررکرنا ہوگا جو کم از کم تین چار سال کے لیے ٹیم کواپنا سب کچھ دے سکے۔ انہوں نے کہا ہے آپ کتنے سال اے بی ڈی ویلیئرز سے بطورکپتان دیکھ سکتے ہیں؟ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا شخص ہو جس کے پاس کم ازکم تین سال کی پیشکش ہو۔منجریکر نے کہا کہ کیرون پولارڈ ، سوریا کمار یادو اور ڈیوڈ وارنر تین دعویدار ہو سکتے ہیں کیونکہ کوہلی کے بعد انہیں نئے کپتان کے طور پر دیکھ سکتا ہے۔مانجریکر نے مزید کہا پولارڈ وہ نام ہے جس میں قائدانہ خصوصیات ہیں۔ پولارڈ ، سوریاکمار یادو اور ڈیوڈ وارنر میرے تین دعویدار ہیں۔پولارڈ اور سوریا کمار دونوں اس وقت ممبئی انڈینز کے ساتھ ہیں جبکہ وارنر سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن سے پہلے چیزیں بدل سکتی ہیں کیونکہ ایک بڑی نیلامی ہونے والی ہے جس میں دو نئی ٹیمیں ایونٹ میں داخل ہوں گی۔ بی سی سی آئی نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن اگر اطلاعات پر یقین کیا جائے تو آٹھ موجودہ فرنچائززکو دو سے زیادہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔