سوریا کمار کی فٹنس پر سوالیہ نشان ، ایشیا کپ کیلئے کپتان کون؟

   

نئی دہلی ۔7 اگست (ایجنسیز) 9 ستمبر کو شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان اگست کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹیم کے اعلان سے پہلے سب سے بڑا سوال کپتان سے ہے۔ کیا کپتان سوریا کمار یادو فٹ ہیں؟ سوریاکمار یادو کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ کیا ہے؟ سوریہ کمار یادو نے فٹنس مسائل کی وجہ سے دلیپ ٹرافی سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ فی الحال، وہ این سی اے میں صحت یابی کا مرحلہ مکمل کر رہے ہیں اور بیٹنگ پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ لیکن رپورٹ آنے تک ان کی فٹنس کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ ٹی 20 فارمیٹ میں سوریاکمار یادو نہ صرف ٹیم انڈیا کے کپتان ہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی ایک بڑی طاقت ہیں۔ ان حالات سوریا ایشیا کپ میں کھیلتے نظر آئیں تو بہتر ہوگا لیکن اگر وہ اس وقت تک اپنی فٹنس بحال نہیں کر پاتے ہیں، تو ٹیم انڈیا کو ان کا متبادل تلاش کرنا پڑ سکتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سوریاکمار نہیں تو کپتان کون بنے گا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل کو ایشیا کپ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ ٹیم میں آتے ہیں اور سوریا کمار یادو کی فٹنس ان کے متحدہ عرب امارات جانے کی راہ میں حائل ہوتی ہے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ گل کو ٹیم کی کمان سونپی جا سکتی ہے۔ شبمن گل کی طرح شریاس آئرکے بارے میں بھی ایسی ہی رپورٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ائرکو ایشیا کپ کے لیے ٹیم میں لایا جا سکتا ہے۔ اب اگر شریاس ایر ٹیم میں آتے ہیں تو سوریاکمار کی غیر موجودگی میں ٹیم انڈیاکو دو فائدے ہوں گے۔ سب سے پہلے وہ ان کی جگہ کپتانی لے سکتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ وہ بیٹنگ میں سوریاکمار یادوکا نمبر 4 مقام بھی لے سکتے ہیں۔ اگر سوریاکمار یادو نہیں ہیں، تو ان کی جگہ لینے کا دوسرا متبادل اکشر پٹیل ہو سکتا ہے۔ اکشر ٹی 20 کرکٹ میں ٹیم انڈیا کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں کپتانی کا بھی تجربہ ہے۔ ایسے میں بائیں ہاتھ کے اس آل راؤنڈرکو سوریا کمار یادوکی جگہ بھی دی جا سکتی ہے۔