سوریا کمار کے ٹی 20 میں پہلے مقام کو خطرہ

   

دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی۔ نئی درجہ بندی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ایک مقام پر موجود ہندوستان کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں کمار کے پہلے مقام کو خطرہ ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔ یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ٹی ٹوئنٹی بولروں کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا مقام برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔ بولروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا چوتھا مقام ہے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
عامرخان اور کرکٹر کے خلاف عدالت میں شکایت
پٹنہ۔ بہار کے مظفر پور میں ایک سماجی کارکن نے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی، کرکٹرز روہت شرما، ہاردک پانڈیا، اداکار عامر خان اور دیگر کے خلاف ضلعی عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی وہ جوئے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں تمنا ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ یہ کھلاڑی اور اداکار نوجوانوں کو آئی پی ایل سے متعلق مختلف آن لائن گیمز کے ذریعے جوئے میں ملوث کر کے ان کے حال اور مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ وہ ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔