نئی دہلی۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ونڈے سیریز میں اپنے دو ابتدائی مقابلوں میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی بیٹر سوریاکمار یادیو کو اپنی اننگزکی پہلی چند گیندوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سوریا کماریادوکو ونڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہیں اپنی اننگزکی پہلی گیند پر دو بار بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، جس کے نتیجے میں دو میچوں میں دوگولڈن ڈک ہوئے۔ فنچ نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا سوریا کمارکو مچل اسٹارک کے خلاف دو خوبصورت گیندوں پر آوٹ ہوئے لیکن سوریا جانتا ہے کہ اسٹارک کہاں گیند کر رہے ہوں گے، انہیں پہلی دوگیندوں میں اس سے زیادہ تیز ہونا پڑے گا۔ فنچ نے مزید کہا کہ ہندوستانی اوپنر شبمن گل اپنے آپ میں مایوس ہوں گے کہ وہ جاری ونڈے سیریز میں اپنی شاندار فارم کا مظاہرہ نہیں کر پائے۔ میرے خیال میں شبمن گل نے کچھ غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلے، جو انہیں خاص طور پر اتنی اچھی فارم میں رہنے کے بعد مایوس کرے گا۔ وہ بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ ہوگئے تھے کہ وہ زبردست گیند بھی بہتر کھیل سکتے ہیں لیکن جب آپ اتنی اچھی فارم میں ہوتے ہیں تو آپ اور اس طرح آؤٹ ہوتے ہیں تو اس سے آپ کو بہت مایوسی ہوتی ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے کہا سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم نے بہتر مظاہرہ کیا اور ہندوستانی ٹیم جب اپنا آخری ونڈے میچ چہارشنبہ کو آسٹریلیا کے خلاف چینائی میں کھیلے گی تو وہ اپنے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔ہندوستان کیلئے ٹاپ آرڈر کی ناکامی تشویش کا باعث ہے ۔