پروویڈنس (گیانا)۔ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سوریاکمار یادو اپنے بہترین فام میں واپس آگئے اور انکی شاندار اننگز کے بدولت ہندوستان نے منگل کو یہاں تیسرے ٹی20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریزکو زندہ رکھا ہے۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کے 19 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں پر 159 رنز تک پہنچایا تام کلدیپ یادیو (3/28) نے درمیانی اوورز میں رنزکی رفتار پر روک لگایا۔ ڈیبیو کرنے والے یشوی جیسوال (1رنز) اور شبمن گل (6 رنز) نشانے کے تعاقب میں سستے میں آؤٹ ہوئے اس کے بعد سوریا کمار نے 44 گیندوں پر برق رفتار 83 رنز بناکر ہندوستان کو 17.5 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں مددکی۔شاندار بیٹنگ پر سوریا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ علاوہ ازیں تلک ورما نے بھی ایک اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جیسا کہ انہوں نے 37 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک جھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ہاردک پانڈیا نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی اننگز میں 20 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب چوتھا مقابلہ ہفتے کو امریکہ میں کھیلا جائے گا۔