سوریا کی فلم کنگوا میں 10 ہزار لوگ جنگی مناظر میں شامل

   

ممبئی۔ سوریا شیوکمار کی آنے والی تامل ایکشن فلم کنگوا کا سب سے بڑا جنگی سلسلہ ہے، جس میں 10,000 سے زیادہ لوگ شامل ہیں اور جنگ کی پوری قسطوں کا ایکشن، اسٹنٹ اور ویژولائزیشن بین الاقوامی مہارت کے تحت کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم بنانے والوں نے اسٹوڈیو گرین، ڈائریکٹر شیوا اور پوری ٹیم کے ساتھ مل کر تھیم اور سبجیکٹ کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے جنگی مناظرکے ہر پہلو پر کام کیا ہے۔ اس میں بابی دیول اور10ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہیں ۔ ذرائع نے مزید کہا پوری جنگی اقساط کے ایکشن، اسٹنٹ اور ویژولائزیشن سے لے کر، سب کچھ بین الاقوامی مہارت کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد فلم کو ایک اور سطح تک لے جانا ہے۔ اس سے پہلے فلم کے پوسٹر میں سوریاکو دوہرے اوتار میں دکھایا گیا تھا، ایک قبائلی اور دوسرا بندوق بردار شہری کارپوریٹ آدمی جو سوٹ میں ملبوس ہے۔ یہ فلم بڑے پیمانے پر انسانی جذبات، طاقتور کرداروں اور پہلے کبھی نہ دیکھے گئے ایکشن مناظرکے ساتھ مداحوں کے لیے ایک دیہاتی اور نئے شہروں کے تجربے فراہم کرتی ہے۔ فلم میں وتری پلانیسامی کی سنیماٹوگرافی، راک اسٹار دیوی سری پرساد کی موسیقی اوراسٹوڈیوگرین اورکے گناویل راجہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فی الحال پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔