سوریہ مشن: آدتیہ۔ ایل1 کا مدار بڑھانے کا چوتھا عمل کامیابی سے مکمل

   

چینائی : ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعہ کی صبح سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے آدتیہ ایل 1 مشن کے زمین سے جڑے چوتھے عمل (منیوور ) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔مدار میں اضافے کا آپریشن آج اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک ( آئی ایس ٹی آر اے سی)، بنگلورو میں کیا گیا۔اسرو نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ کیا ‘‘سورج کا مطالعہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے خلائی مشن، آدتیہ ایل 1 نے جمعرات/جمعہ کے اوائل میں اپنا چوتھا زمینی عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔اس نے کہا ‘‘ چوتھا زمین سے منسلک منیوور (ای بی این#4) کامیابی کے ساتھ انجام پا گیا ہے ۔