سوریہ پیٹ عزت نفس کے مقدمہ میں چھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) پولیس نے سوریہ پیٹ عزت نفس مقدمہ کو حل کرلیا ہے اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں بھارگوی کی دادی ، والد اور دو بھائی شامل ہیں۔ 26 جنوری کو کرشنا نامی نوجوان کا قتل کردیا گیا تھا جس نے انٹرکاسٹ میارج کیا تھا ۔ کرشنا نے بھارگوی نامی لڑکی سے 4ماہ قبل شادی کی تھی ۔ گذشتہ سال اگست میں کرشنا اور بھارگوی نے اپنی پسند سے شادی کی تھی اور لڑکی کے افراد خاندان اس شادی کے خلاف تھے ۔ اس شادی سے وہ خوش نہیں تھے ۔ کرشنا ملزم نمبر 1 ومشی کا ساتھی تھا جو اکثر اسکے گھر آیا کرتا تھا ۔ بھارگوی ومشی کی بہن اور کرشنا چھوٹی ذات سے تعلق رکھنے کے سبب ان کی شادی کو بھارگوی کے افراد خاندان نے قبول نہیں کیا ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ سنپریت سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 سالہ ومشی 24 سالہ نوین 43 سالہ سائیلو 39 سالہ رمیش 23 سالہ سائی چرن اور 65 سالہ پوچماں کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ قتل اور سازش میں کن ملزمین کا رول کس حد تک پایا جاتا ہے اس کی تحقیقات کی جائے گی ۔ پولیس نے بتایا کہ شادی کے بعد کرشنا کا قتل کرنے کیلئے تین مرتبہ کوشش کی گئی جو ناکام رہی جس کے بعد کرشنا کے ساتھی رمیش کو مہرہ بنایا گیا اور اس کے ذریعہ کرشنا کو طلب کرنے کے بعد اس کا قتل کیا گیا ۔ومشی اور نوین جو آپسی بھائی ہیں ان کا والد سائدلو ان کی مدد کر رہا تھا ۔ قتل کے بعد کرشنا کی نعش کو کار میں ڈال کر پہلے ان کی دادی کو بتایا گیا اور پھر سائی چرن نامی دوست کو دیکھایا گیا جس کے بعد سوریہ پیٹ کے قریب موسی کنال کے قریب نعش کو پھینک دیا گیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ قتل میں شامل ملزمین کے علاوہ مقتول پر بھی مقدمات پائے جاتے ہیں۔ ع