سوریہ پیٹ میں ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی

   

سوریہ پیٹ ۔ سوریہ پیٹ کے چیوملہ منڈل میں ایک نوجوان نے چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا ۔ متوفی کی وری سراون کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ افراد خاندان نے اتوار کو اسے اپنے کمرہ میں چھت سے لٹکتا ہوا پایا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاندانی تنازعہ اس خود کشی کی وجہ ہوسکتا ہے ۔ تاہم پولیس کو وہاں سے کوئی خود کشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ۔ چیوملہ پولیس نے نعش کو سوریہ پیٹ کے دواخانہ کو منتقل کردیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔