سوریہ پیٹ میں عوام اپنے پڑوسی سے بھی بات نہ کریں :ڈی جی پی

   

حیدرآباد ۔ /22 اپریل ( این ایس ایس) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہندر ریڈی نے سوریہ پیٹ میں رہنے والوں کو مشورہ دیا کہ اس ضلع میں کورونا وائرس پر مکمل قابو پائے جانے تک حتی کہ پڑوسیوں سے بھی بات نہ کریں ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ایک کمیشن ایجنٹ کے راست رابطہ میں آنے والے ایک شخص کے سبب اس ضلع میں یہ وباء تیزی کے ساتھ پھیلی ہے ۔ یہ کمیشن ایجنٹ متعددکرانہ اسٹور مالکین کے رابطہ میں آیا تھا اور اس نے اپنے رابطہ میں آنے والے تقربیاً تمام افراد کو متاثر کیا ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع میں اس وائرس پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام مکمل تعاون کررہے ہیں ۔